Dec ۲۲, ۲۰۲۵ ۰۷:۲۶ Asia/Tehran
  • لبنان کے جنوبی علاقوں سے صیہونی حکومت کے جاسوسی کے آلات برآمد

لبنان کی فوج نے یارون سرحدی علاقے میں صیہونی حکومت کے جاسوسی کے آلات برآمد کیے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فرانس کی نیوز ایجنسی کے مطابق، لبنان کی فوج نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ لبنان کے جنوبی علاقوں میں صیہونی حکومت کے عناصر کے ہاتھوں نصب شدہ جاسوسی کے آلات کا انکشاف ہوا ہے۔

لبنان کی فوج نے کہا کہ ان وسائل کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

ادھر صیہونی فوج روزانہ لبنان کو حملوں کا نشانہ بنائے ہوئے ہے اور فوج اور حکومت کی بے بسی کے باوجود لبنان کی حکومت حزب اللہ سے ہتھیار چھیننے پر تلی ہوئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اتوار کے روز ایک اسرائیلی ڈرون طیارے نے لبنان کے جنوبی علاقوں میں واقع یاطر ٹاؤن پر حملہ کرکے ایک گاڑی کو راکٹ سے نشانہ بنا دیا۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

لبنان کی وزارت صحت کے مطابق اس جارحیت میں ایک لبنانی شہری شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

صیہونی فوج نے کوئی ثبوت پیش کیے بغیر دعوی کیا ہے کہ شہید ہونے والے شخص کا تعلق حزب اللہ تنظیم سے تھا۔

ٹیگس