Oct ۲۷, ۲۰۱۵ ۱۳:۵۷ Asia/Tehran
  • پاکستان: طالبان کے حملے میں سات فوجی جاں بحق
    پاکستان: طالبان کے حملے میں سات فوجی جاں بحق

افغانستان سے ملحقہ پاکستانی سرحد میں ایک فوجی چوکی پر حملے میں کم سے کم سات پاکستانی فوجی جاں بحق ہوگئے ہیں.

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد پر پاکستانی فرنٹیئر کور کی چوکی پر افغانستان کے اندر سے طالبان کے حملے میں کم سے کم سات فوجی مارے گئے ہیں - بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ جنوبی وزیرستان کے انگور اڈہ علاقے میں کیا گیا - پاکستانی چوکی پر یہ حملہ مارٹر گولوں سے کیا گیا -


جنوبی وزیرستان میں پاکستانی چیک پوسٹ پر یہ حملہ ایک ایسے وقت کیا گیا ہے کہ جب دوہزار نو میں پاکستانی فوج نے آپریشن راہ نجات کرکے جنوبی وزیرستان میں طالبان دہشت گردوں کا خاتمہ کردینے کا دعوی کیا تھا- اس کے بعد گذشتہ برس جون سے شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب جاری ہے.

ٹیگس