Nov ۰۳, ۲۰۱۵ ۱۴:۵۱ Asia/Tehran
  • شام میں جنگ بندی پر تاکید

شام کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے نے اس ملک میں جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق شام کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے اسٹیفن دی مستورا نے پیر کے دن یہ بات زور دے کر کہی کہ آج شام میں، تشدد کی روک تھام اور جنگ بندی عمل میں لائے جانے کی بہت ضرورت ہے-


اسٹیفن دی مستورا نے شام کے دورے کے اختتام پرایک پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ شام کے بحران کے حل میں اس ملک کے تمام شہریوں کو شرکت کرنی چاہئے۔ شام کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے نے اپنے دورہ دمشق کے موقع پر شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم سے ملاقات اور سترہ ممالک کی شرکت کے ساتھ ویانا میں بلائے جانے والے اجلاس کے بارے میں گفتگو کی۔


ٹیگس