Nov ۰۷, ۲۰۱۵ ۱۸:۱۰ Asia/Tehran
  • ننگرہار میں افغان فوج کی کارروائی، داعش کے درجنوں دہشت گرد ہلاک اور زخمی
    ننگرہار میں افغان فوج کی کارروائی، داعش کے درجنوں دہشت گرد ہلاک اور زخمی

ننگرہار میں افغان فوجیوں کے ایک آپریشن میں داعش کے مزید نو دہشت گرد مارے گئے۔

ارنا نے ننگر ہار پولیس کے ترجمان حضرت حسین مشرقی وال کے حوالے سے بتایا ہے کہ صوبہ ننگر ہار کے شدل، خاص، کرکانی اور اچین نامی علاقوں میں افغان فوجیوں کے آپریشن میں داعش کے کم سے کم نو دہشت گرد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ضلع اچین کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لئے دو دن قبل کارروائیوں کا آغاز کیا گیا جو اب بھی جاری ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ افغانستان کے صوبہ ننگر ہار کو جس کی سرحدیں پاکستان سے ملتی ہیں، افغانستان میں داعش کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ افغانستان کے انسانی حقوق کے کمیشن کے مطابق داعش نے ننگر ہار کے ضلع اچین اور نازیان میں چار جیلیں بھی بنا رکھی ہیں ۔

ٹیگس