Nov ۲۰, ۲۰۱۵ ۱۹:۲۱ Asia/Tehran
  • بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف مظاہرے
    بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف مظاہرے

بحرینی عوام نے ایک بار پھر مظاہرے کرکے آل خلیفہ حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں پر احتجاج کیا ہے۔


اطلاعات کے مطابق نماز جمعہ کے بعد لوگوں نے بحرین کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کئے اور سیاسی کارکنوں کی سرکوبی سے متعلق آل خلیفہ حکومت کی پالسییوں کی مذمت کی۔

یہ احتجاجی مظاہرے دارالحکومت منامہ کے البلادالقدیم اور المعامیر علاقوں، وسطی شہر توبلی، شمالی شہر حمد اور جزیرہ سترہ میں کئے گئے۔

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں سزائے موت یافتہ سیاسی قیدیوں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور وہ، اپنے انقلابی مطالبات کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔ واضح رہے کہ بحرین کے اپیل کورٹ نے ایک پولیس اہلکار کے قتل کے الزام میں محمد رمضان اور حسین علی موسی کی سزائے موت کی توثیق کردی تھی جس پر عمل درآمد کے لئے بحرین کے بادشاہ کی تائید ضروری ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بحرینی انقلاب کے دسیوں رہنماؤں کو اس وقت آل خلیفہ حکومت نے جیلوں میں قید کر رکھا ہے۔ آل خلیفہ حکومت نے سیکڑوں حکومت مخالفین کو بھی گرفتار کرکے جیل میں ڈال رکھا ہے جبکہ یہ حکومت اب تک درجنوں افراد کو پھانسی بھی دے چکی ہے۔

ٹیگس