Nov ۲۰, ۲۰۱۵ ۲۰:۱۷ Asia/Tehran
  • شام میں دہشت گردوں کے خلاف نئے روسی حملے
    شام میں دہشت گردوں کے خلاف نئے روسی حملے

بحیرہ خزر میں تعینات روسی بحریہ نے ایک بار پھر شام میں داعش کے ٹھکانوں پر میزائیل داغے ہیں۔


ماسکو میں روسی وزار ت دفاع نے بتایا ہے کہ بحیرہ خزر کے علاقے میں موجود روسی بحری بیڑوں نے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر اٹھارہ میزائیل داغے۔

یہ دوسری بار ہے کہ جب بحیرہ خزر میں تعینات روسی بحری بیڑوں سے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر میزائیل داغے گئے ہیں۔

دوسری جانب شام کے مختلف علاقوں میں داعش کے ٹھکانوں پر روسی جنگی طیاروں کے حملے بدستور جاری ہیں جن میں اس گروہ کے بہت سے ٹھکانے تباہ ہو چکے ہیں۔

ٹیگس