Nov ۲۴, ۲۰۱۵ ۱۵:۳۶ Asia/Tehran
  • دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی پیشقدمی
    دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی پیشقدمی

دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی پیشقدمی کا سلسلہ بدستوری جاری ہے۔



دمشق میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ شامی فوج اورعوامی رضاکاروں نے مشرقی صوبے حمص میں واقع الہائل نامی پہاڑیوں پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ اس پیشرفت کے نتیجے میں شامی فوج کے لئے تاریخی اور اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل شہر پالمیرا کی جانب پیشقدمی کا راستہ ہموار ہوگیا ہے۔

شامی فوج نے زویک کی پہاڑیوں پر بھی کنٹرول حاصل کرلیا ہے جس کے بعد جسرالشغور اور ربیعہ کے علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانے شامی فوج کے نشانے پر آگئے ہیں۔

ایک اور اطلاع کے مطابق روسی جیٹ طیاروں کے حملوں کے بعد شامی فوج اور عوامی رضاکاروں نے حمص کے مزید دو علاقوں، مہین اور حوارین کو دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔ اس لڑائی میں داعش کے متعدد عناصر ہلاک ہوئے ہیں۔

ایک اور اطلاع کے مطابق شامی فوج نے حلب لاذقیہ انٹرنیشنل ہائی وے کے بہت بڑے حصے پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد دہشت گردوں کی سپلائی لائن کاٹ دی ہے۔ شامی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے اور ملک کے سب ہی علاقے دہشت گردوں کے قبصے سے، یکے بعد دیگر ے آزاد کرالئے جائیں گے۔

ٹیگس