امریکا نے عراق کو ایف سولہ لڑاکا طیاروں کی فراہمی ملتوی کردی
-
امریکا نے عراق کو ایف سولہ لڑاکا طیاروں کی فراہمی ملتوی کردی
امریکا نے ایک بار پھر عراق کو ایف سولہ لڑاکا طیاروں کی فراہمی بغیر کسی وجہ کے ملتوی کر دی ہے۔
فارس خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے دفاع و سلامتی کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ امریکا نے بغیر کسی وجہ کے عراق کو ایف سولہ لڑاکا طیاروں کی فراہمی جنوری دو ہزار سولہ تک ملتوی کر دی ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ اس کمیشن کے سربراہ حاکم الزاملی نے امریکا کی طرف سے آئندہ چند روز میں یہ طیارے عراق کو فراہم کئے جانے کی خبر دی تھی۔
عراق اور امریکا کے درمیان ہونے والے دو ہزار گیارہ کے اسلحے سے متعلق معاہدے کے مطابق امریکا کو چھتیس ایف سولہ لڑاکا طیارے عراق کے حوالے کر دینے چاہئیں لیکن امریکا عراق کو ان طیاروں کی فراہمی ملتوی کرتا رہا ہے۔
امریکا کی طرف سے عراق کو ایف سولہ لڑاکا طیاروں کی فراہمی میں مشکلات کھڑی کئے جانے کی وجہ سے عراق نے لڑاکا طیارے خریدنے کے لئے دیگر ممالک سے رجوع کیا ہے۔ عراق کو دہشت گرد گروہ داعش سے مقابلے کے لئے جدید ہتیھاروں کی ضرورت ہے۔