Dec ۲۳, ۲۰۱۵ ۱۸:۲۲ Asia/Tehran
  • شام:  فوج کے آپریشن میں متعدد دہشت گرد ہلاک
    شام: فوج کے آپریشن میں متعدد دہشت گرد ہلاک

شامی فوج نے ملک کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے بہت سے دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

شامی فوج نے ملک کے شمال مغربی شہر ادلب اور مغربی شہر حماہ میں دہشت گردوں کے اڈوں پر قبضہ کرنے کے ساتھ ہی بہت سے دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا ہے -

شامی فوج نے ادلب کے شمالی مضافات میں اسلحہ اور گولہ بارودسے لدا ہوا ایک ٹرک بھی تباہ کردیا ہے -

شامی فضائیہ کے طیاروں نے بھی ترکی کی سرحد کے قریب دہشت گرد گروہ جبہہ النصرہ کے ایک اڈے پر شدید بمباری کی - اس بمباری میں بھی متعدد دہشت گرد ہلاک اور ان کا اڈہ پوری طرح منہدم ہوگیا -

دوسری جانب شام کے مشرقی شہر دیرالزور کےقریب فوجی چھاؤنی پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنادیاگیا -

ادھر حمص کے مضافات میں داعش کے ایک خفیہ ٹھکانے پر بھی شامی فضائیہ کے بمبارطیاروں نے بمباری کی ہے - جبکہ ترکی کی سرحد کے قریب دہشت گردوں کے قبضے سے دو دیہاتوں کو شامی فوج نے آزاد کرالیاہے -

ٹیگس