Dec ۳۱, ۲۰۱۵ ۱۵:۳۸ Asia/Tehran
  • تاجکستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن تیز

تاجکستان کے صوبے سغد میں دہشت گرد گروہوں کے خلاف آپریشن تیز کر دیا گیا ہے۔

صوبائی عدلیہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق رواں سال کے دوران صوبے میں انسداد دہشت گردی آپریشن میں اضافہ ہوا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران ایک سو پچاس افراد کو مختلف دہشت گرد گروہوں سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ صوبائی عدلیہ کے مطابق دو سو افراد کی تلاش میں مختلف علاقوں میں چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔گرفتار شدگان میں سے بیشترافراد تاجک نوجوانوں کو عراق اور شام میں سرگرم دہشت گردگروہوں کے لیے بھرتی کرنے میں ملوث ہیں۔

تاجکستان کی عدلیہ کے جاری کردہ بیان میں آیا ہے کہ شام جانے والے تاجک نوجوانوں میں سے سات اپنی مرضی سے واپس آ گئے ہیں۔ تاجکستان کی وزرات داخلہ نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ اس کے چھے سو شہری عراق اور شام میں سرگرم دہشت گردوں کے ساتھ لڑ رہے ہیں جن میں سے تین سو کے قریب مارے جا چکے ہیں۔

ٹیگس