Jan ۰۶, ۲۰۱۶ ۰۸:۳۲ Asia/Tehran
  • شام میں احرار الشام نامی دہشت گرد گروہ کا سرغنہ ابو راتب الحمصی کو ہلاک کر دیا گیا۔
    شام میں احرار الشام نامی دہشت گرد گروہ کا سرغنہ ابو راتب الحمصی کو ہلاک کر دیا گیا۔

شام میں احرار الشام نامی دہشت گرد گروہ کا سرغنہ ہلاک ہو گیا۔

البوابہ ویب سائٹ کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شام میں احرار الشام نامی دہشت گرد گروہ کا سرغنہ ابو راتب الحمصی کو ہلاک کر دیا گیا۔ دہشت گردوں کا یہ سرغنہ، احرار الشام کے دو اہم کمانڈروں عمار الخضر اور ابوبکر کی ہلاکت کے بعد سے اس ملک میں احرار الشام دہشت گرد گروہ کی کمان سنبھالے ہوئے تھا۔

شام میں احرار الشام دہشت گرد گروہ کے سرغنہ کی یہ ہلاکت، ایسے وقت میں ہوئی ہے کہ حال ہی میں جیش الاسلام دہشت گرد گروہ کے سرغنہ کو بھی ہلاک کیا جا چکا ہے۔ دوسری جانب شامی فوج اور عوامی رضاکار دستوں نے حماہ کے مشرق میں دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔ اس کارروائی میں دسیوں دہشت گرد ہلاک بھی ہوئے۔ شامی فوج نے قنیطرہ کے مضافات میں دہشت گردوں کے ایک بڑے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا۔ اس کارروائی میں بھی متعدد دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

ٹیگس