Jan ۱۲, ۲۰۱۶ ۰۸:۲۳ Asia/Tehran
  • شہر ماداگالی کے مضافات میں دہشت گرد گروہ بوکو حرام کے حملے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
    شہر ماداگالی کے مضافات میں دہشت گرد گروہ بوکو حرام کے حملے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

نائیجیریا کے شہر ماداگالی کے مضافات میں دہشت گرد گروہ بوکو حرام کے عناصر کے حملے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

شین ہوا کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروہ بوکو حرام کے عناصر نے بدامنی کے شکار صوبے آداماوا کے ماداگالی شہر کے مضافات میں واقع ایک سٹی کے باشندوں پر حملہ کر کے پانچ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور متعدد گھروں کو آگ لگا دی۔ سنہ دو ہزار سولہ میں یہ بوکو حرام دہشت گردوں کا پہلا حملہ ہے۔ اس سے قبل اٹھائیس دسمبر دو ہزار پندرہ کو اسی علاقے میں دو خودکش حملہ آوروں کے حملے میں سترہ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے جبکہ اکتالیس زخمی ہوگئے تھے۔

ٹیگس