افغانستان میں ایک اور علاقے پر قبضہ کرنے کا طالبان کا دعوی
افغانستان میں طالبان نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے صوبہ ہلمند کے ایک علاقے پر قبضہ کر لیا۔
طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے دعوی کیا ہے کہ طالبان نے صوبہ ہلمند میں ایک کارروائی کرکے شہر گرشک کے قریب دشت دہ احمد خان کے علاقے پر قبضہ کر لیا۔
طالبان کے ترجمان نے یہ بھی دعوی کیا کہ طالبان کی اس کارروائی کے نتیجے میں افغان فوجی اپنے چار اڈوں سے فرار کر گئے۔
طالبان کے ترجمان نے افغان حکام کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ افغان فوج نے اس لڑائی میں اسّی طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے افغان حکام نے کہا تھا کہ صوبہ ہلمند میں طالبان اور فوج کے درمیان لڑائی کے دوران اسّی طالبان ہلاک ہوئے ہیں۔
ہمارے نمائندے نے صوبہ ہلمند کے گورنر کے ترجمان کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صوبہ ہلمند کے شہر گرشک کے قریب گذشتہ دو روز کے دوران طالبان کے خلاف فوج کی کارروائیوں میں اسّی طالبان ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔