Jan ۱۸, ۲۰۱۶ ۱۶:۲۵ Asia/Tehran
  • ترکی میں بم کا دھماکہ، تین پولیس اہلکار ہلاک

ترکی میں بم کے دھماکے میں کم سے کم تین پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

ہمارے نمائندے نے ترکی کے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ پیر کو شمالی صوبے سرناک میں پولیس کی ایک بکتر بند گاڑی کے راستے میں بم کا دھماکہ ہوا۔

اس رپورٹ کے مطابق دھماکے میں کم سے کم تین پولیس اہلکار ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔

پریس ٹی وی نے ترکی کے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ بم کا دھماکہ بدامنی کے شکار سرحدی شہر ایدل میں ہوا۔

ترک حکومت نے کردستان ورکرس پارٹی پی کے کے، کو دھماکے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیزر شہر میں بھی پی کے کے، نے ایک مقامی فوجی اڈے پر حملہ کیا ہے۔ اس حملے میں ممکنہ طور پر ہونے والے جانی اور مالی نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ نہیں مل سکی ہے۔

ترک ذرائع کے مطابق پی کے کے، کے چھاپہ ماروں نے پیر کو دیاربکر میں بھی پولیس کی ایک گاڑی پر راکٹ فائر کیا۔ اس رپورٹ کے مطابق نشانہ چوک جانے کے باعث راکٹ پولیس کی گاڑی کے بجائے بجلی کے ٹرانسفارمر پر جا کر لگا جس کے نتیجے میں علاقے میں بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی۔

دوسری جانب ترکی کے فوجی ذرائع نے بتایا ہے کہ اتوار کو شہر ‎سیزر میں ایک جھڑپ میں پی کے کے، کے ایک درجن سے زائد چھاپہ مار مارے گئے۔

ٹیگس