Jan ۱۹, ۲۰۱۶ ۱۱:۳۱ Asia/Tehran
  • کابل میں منعقدہ افغان امن کے چار فریقی اجلاس کا اختتام
    کابل میں منعقدہ افغان امن کے چار فریقی اجلاس کا اختتام

افغانستان، پاکستان، امریکہ اور چین کے نمائندوں نے افغانستان کے امن عمل کا روڈ میپ تیار کرنے کے لیے اپنے دوسرے اجلاس کے اختتام پر طالبان گروہوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کریں۔

اطلاعات کے مطابق پیر کے روز کابل میں منعقدہ افغان امن کے چار فریقی اجلاس کے اختتامی بیان میں طالبان گروہوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ تمام سیاسی اختلافات کو حل کرنے کے لیے افغان قوم کے ارادے اور امنگوں نیز چار ملکی کوآرڈینیٹر گروپ کی درخواست اور حمایت کے مطابق کابل حکومت سے مذاکرات کریں۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں امن تک پہنچنے کے لیے روڈ میپ تیار کرنے کا مقصد، ایسے واضح اقدامات کا تعین کرنا ہے کہ جو افغانوں کی سربراہی میں امن مذاکرات شروع کرنے، ملک میں کشیدگی میں کمی اور پائیدار قیام امن کے لیے مطلوبہ حالات فراہم کر سکیں۔

واضح رہے کہ اس سلسلے میں پہلا چار فریقی اجلاس پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا۔

ٹیگس