Jan ۱۹, ۲۰۱۶ ۱۶:۰۷ Asia/Tehran
  • آیت اللہ نمر باقر النمر کے فرزند محمد النمر کی مغربی ممالک پر تنقید

سعودی عرب کے مجاہد عالم دین شہید آیت اللہ نمر باقر النمر کے فرزند محمد النمر نے مغربی ممالک کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق محمد النمر نے مغربی ممالک پر اپنے والد کی سزائے موت رکوانے کے لئے سعودی عرب کی حکومت پر دباؤ ڈالنے سے اجتناب کرنے کی وجہ سے شدید تنقید کی ہے۔

محمد النمر نے کہا کہ امریکا اور برطانیہ سعودی شہریوں کے مفادات اور حقوق پر کوئی توجہ نہیں دیتے۔

شہید آیت اللہ نمر باقر النمر کے فرزند محمد النمر نے مزید کہا کہ وہابی نظریات، جو سعودی عرب نے اختیار کر رکھے ہیں، تکفیری و صیہونی گروہ داعش کے نظریات سے مطابقت رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے حکام نے گزشتہ دو جنوری کو سعودی مجاہد عالم دین آیت اللہ نمر باقر النمر کو سزائے موت دے دی تھی جس پر مختلف ممالک نے اپنے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

ٹیگس