یمنی فوج کے حملے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک
Jan ۲۲, ۲۰۱۶ ۱۶:۵۲ Asia/Tehran
یمنی فوج نے سعودی عرب کے سرحدی علاقے میں سعودی فوجی ٹھکانوں پر توپ کے گولے برسا کر متعدد سعودی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے ۔
المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ یمنی فوج نے سعودی عرب کے سرحدی شہر جیزان میں سعودی فوجی ٹھکانوں پرتوپخانے سے حملہ کرکے کئی سعودی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے -
دوسری جانب سعودی عرب کے الخوبہ اور المعطن علاقوں میں بھی سعودی فوجی ٹھکانوں پر یمنی فوج کے میزائلی حملے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں - ان حملوں کے دوران سعودی فوج کی کئی گاڑیاں اور بکتر بندگاڑیاں بھی تباہ ہوگئی ہیں-
ٹیگس