مجھے والد اور والدہ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا جا رہا: آیت اللہ زکزکی کی بیٹی بدیعہ زکزکی
نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ آیت اللہ زکزکی کی بیٹی کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے والد اور والدہ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا جارہا ہے کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہیں.
نائیجیریا کے اسیرمذہبی رہنما آیت اللہ زکزکی کی بیٹی بدیعہ زکزکی نے بتایا ہے کہ سانحہ زاریا کو چالیس روز کا عرصہ گزرجانے کے بعد بھی بین الاقوامی اداروں نے ابھی تک ان کی ان کے اسیر والدین سے ملاقات کا انتظام نہیں کرایا-
بدیعہ زکزکی کا کہنا ہے کہ سانحہ زاریا کے بعد لاپتہ ہوجانے والے آٹھ سو افراد کے بارے میں بھی کچھ پتہ نہیں کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہیں - آیت اللہ زکزکی کی بیٹی نے بین الاقوامی اداروں سے کہا ہے کہ وہ سانحہ زاریا میں گرفتار کئے گئے لوگوں کی رہائی اور اس سانحے میں شہید ہونےوالوں کے جنازے ان کے وارثوں کے حوالے کئے جانے کا راستہ ہموار کریں -
واضح رہے کہ نائیجیریا کی فوج نے گذشتہ تیرہ دسمبر کو زاریا شہر میں اسلامی تحریک کےسربراہ آیت اللہ زکزکی کے گھر اور بقیۃ اللہ امام بارگاہ پر حملہ کرکے سیکڑوں مسلمانوں کو شہید اور آیت الہک زکزکی کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا تھا - جس کے بعد سے ان کے بارے میں کوئی پتہ نہیں وہ کہاں اور کس حال میں ہیں -