Jan ۲۴, ۲۰۱۶ ۰۸:۴۱ Asia/Tehran
  • عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری کے ساتھ ،ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی کی بغداد میں ملاقات
    عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری کے ساتھ ،ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی کی بغداد میں ملاقات

عراق کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے علاقے کے مسائل کے حل میں ایران کے کردار کو سراہا ہے-

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری نے بغداد میں ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا پرتپاک استقبال کیا - عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اس موقع پر اسلامی ممالک کے بین الپارلیمانی اجلاس میں ایران کی موجودگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے علاقے کے بحرانوں کے حل میں ایران کے کلیدی کردار کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ ایرانی وفد کی موجودگی اس اجلاس کی زیادہ سے زیادہ کامیابی کا عامل ہے-

اس موقع پر ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ اس اجلاس کا مقصد علاقے میں دہشت گردی کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے مناسب راہ حل پیدا کرنا ہے- ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے عراق اور ایران کے درمیان گہرے تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے دہشت گردی سے چھٹکارا پانے کے لئے علاقے کے ممالک کی مدد کی ضرورت پر تاکید کی-

عراق کے اسپیکر سلیم الجبوری نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ بغداد اجلاس میں چالیس ممالک کے وفود موجود رہیں گے بعض ملکوں کے شرکت نہ کرنے کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ ہم نے ان ممالک کو بھی دعوت دی لیکن سعودی عرب، قطر، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے مثبت جواب نہیں دیا-

اسلامی ممالک کا دو روزہ بین الپارلیمانی اجلاس اتوار اور پیر کو ہو رہا ہے- اس اجلاس میں فلسطین ،عراق ، شام اور یمن کے حالات کا جائزہ لیا جائے گا اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے مناسب طریقہ کار پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی-

ٹیگس