Feb ۰۳, ۲۰۱۶ ۰۶:۱۳ Asia/Tehran
  • افغانستان کے چیف ایگزیکیٹو عبداللہ عبداللہ
    افغانستان کے چیف ایگزیکیٹو عبداللہ عبداللہ

افغانستان کے چیف ایگزیکیٹو عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو اچھے اور برے میں تقسیم نہیں کیا جاسکتا اور ان میں کسی طرح کا کوئی فرق نہیں رکھا جانا چاہئے۔

ہندوستان کے شہر جے پور میں کاؤنٹر ٹیررازم کانفرنس دو ہزار سولہ سے خطاب کرتے ہوئے افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی خطے کا مشترکہ مسئلہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ کابل، ممبئی، پشاور، پیرس، انقرہ اور کیلیفورنیا میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے ہمیں دہشت گردی کے خلاف اجتماعی کوششوں کا سبق دیتے ہیں اور ہندوستان، پاکستان، چین، ایران اور خطے کے دیگر ممالک میں دہشتگردی کے خلاف جامع نیشنل ایکشن پلان مرتب کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو طالبان امن مذاکرات میں شامل ہونا چاہتے ہیں ان کا خیرمقدم کرتے ہیں جو امن مذاکرات میں شریک نہیں ہوں گے ان سے طاقت کے ذریعے نمٹا جائے گا۔

عبد اللہ عبد اللہ نے کہا اپنے ہمسایہ ممالک سے کہتا ہوں کہ اچھے برے دہشت گردوں میں فرق کرنا ختم کر دیں۔ دہشت گردی کے خلاف ہمیں دوہرے معیار کو ختم کرنا ہوگا اور دہشت گردی کے خلاف اپنی پالیسیوں اور قوانین کو خطے اور عالمی سطح پر لاگو کرنا ہو گا۔

ٹیگس