افغانستان: صوبہ ننگرہار میں داعش کے ساتھ افغان سیکورٹی فورسز کی جھڑپ
Feb ۰۶, ۲۰۱۶ ۱۱:۳۵ Asia/Tehran
افغانستان کے صوبۂ ننگرہار کے گورنر کے ترجمان عطاء اللہ خوگیانی نے کوت شہر میں دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر کے ساتھ افغان سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی جھڑپ کی خبر دی ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عطاء اللہ خوگیانی نے کہا ہے کہ یہ جھڑپ ہفتے کی صبح کو اس وقت شروع ہوئی جب دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر نے کوت شہر میں واقع افغان سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔
عطاء اللہ خوگیانی نے مزید کہا اس جھڑپ میں دہشت گرد گروہ داعش کے بارہ عناصر ہلاک جبکہ دو عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔
دہشت گرد گروہ داعش نے ابھی تک اس خبر کے بارے میں اپنا رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔