Feb ۰۷, ۲۰۱۶ ۱۱:۵۵ Asia/Tehran
  • افغان امن مذاکرات کے تیسرے دور میں چار ملکوں امریکہ، چین، افغانستان اور پاکستان کے حکام نے شرکت کی۔
    افغان امن مذاکرات کے تیسرے دور میں چار ملکوں امریکہ، چین، افغانستان اور پاکستان کے حکام نے شرکت کی۔

افغان امن مذاکرات کا چوتھا دور تئیس فروری کو کابل میں ہوگا۔

ہماری پشتو سروس کی رپورٹ کے مطابق افغان امن مذاکرات کے تیسرے دور میں شریک حکام نے کہا ہے کہ اس بات کا امکان پایا جاتاہے کہ طالبان تئیس فروری کو کابل میں ہونے والے چوتھے دور کے مذاکرات میں شرکت کریں گے۔

کل پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں افغان امن مذاکرات کا تیسرا دور ہوا جس میں چار ملکوں امریکہ، چین، افغانستان اور پاکستان کے حکام نے شرکت کی۔ ان ممالک کے حکام نے اس بات سے اتفاق کیا کہ اس طرح کے مذاکرات مسلسل جاری رہنے چاہیں تاکہ افغانستان امن و استحکام کے قریب پہنچ سکے۔

افغانستان میں قیام امن سے متعلق ہونے والے چار فریقی مذاکرات کا تیسرا دور اسلام آباد میں روڈمیپ کی تدوین کا عمل مکمل کرنے اور کابل کے ساتھ طالبان کے مذاکرات کے از سر نو آغاز کا راستہ ہموار کرنے کے مقصد سے شروع ہوا۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیکورٹی کے حوالے سے پائے جانے والے اختلافات نیز طالبان کے داخلی اختلافات کے باعث افغان امن مذاکرات کا عمل دشوار ہوگیا ہے۔

ٹیگس