مصر: چار دہشت گرد ہلاک
مصر کی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق مصر کی وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے صوبہ جیزہ کے ایک دیہات میں واقع ایک رہائشی گھر پر حملہ کر کے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
اس بیان میں آیا ہے کہ ان دہشت گردوں کی عمریں بائیس سے انتیس برس تک تھیں، ان کا تعلق دہشت گرد گروہ اجناد مصر سے تھا اور انہوں نے فائرنگ کر کے ایک فوجی اور دو اہلکاروں کو قتل کرنے اور پولیس پر بم دھماکے کرنے سمیت متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں حصہ لیا تھا۔
مصر کی وزارت داخلہ کے بیان میں مزید آیا ہے کہ سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے اس گھر سے ہتھیار اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں استعمال کی جانے والی گاڑی بھی برآمد کر لی ہے اور دہشت گرد اس گھر میں دھماکہ خیز مواد تیار کرتے تھے۔
واضح رہے کہ ولایت سینا نامی دہشت گرد گروہ کے علاوہ اجناد مصر جیسے دوسرے چھوٹے دہشت گرد گروہوں نے ان حملوں کی ذمےداری قبول کی ہے۔ دہشت گرد گروہ ولایت سینا نے حال ہی میں دہشت گرد گروہ داعش کی بیعت کی ہے۔