دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متعلق ریاض کا جھوٹا دعوی
سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے دعوی کیا ہے کہ ان کا ملک داعش مخالف اتحاد کا رکن ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کر رہا ہے۔
عادل الجبیر نے واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر شام مخالفین کی حمایت میں اضافہ کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت، زمینی فوج شام بھیجنے کے لئے بھی تیار ہے کیونکہ ریاض خود کو داعش مخالف اتحاد کا حصہ سمجھتا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بھی اس موقع پر کہا کہ شام میں داعش کے خلاف جنگ میں شمولیت سے متعلق سعودی شاہ سلمان کے رجحان کا واشنگٹن خیرمقدم کرتا ہے۔ سعودی عرب کے تعاون سے داعش دہشت گرد گروہ قائم کرنے والے امریکہ کے وزیر خارجہ نے دعوی کیا کہ سعودی عرب، مشرق وسطی میں قیام امن کے لئے بے تاب ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب امریکہ اور ترکی، بحران شام اور خطے میں بدامنی کے پھیلاؤ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔