بحرین میں سول نافرمانی کا آغاز
بحرین کے عوام نے احتجاجی مظاہرے کر کے سول نافرمانی کا پروگرام شروع کر دیا ہے۔
العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بحرینی حکومت کے مخالف گروہوں نے جمعے کے دن انقلابی تحریک کی پانچویں سالگرہ کی مناسبت سے لوگوں سے ملک کے تمام شہروں، علاقوں اور دیہاتوں میں "النمر سول نامی" کے نام سے مظاہرے کرنے کی اپیل کی۔
ان مظاہروں کے دوران النویدرات کے علاقے میں آل خلیفہ کے کارندوں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔ آل خلیفہ کے کارندوں نے دو نوجوان مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔
بحرین کے سار، سنابس، مقابہ، البلاد القدیم، المرخ، النبی صالح، بنی جمرہ، ابوقوہ اور الکور نامی شہروں میں بھی مظاہرے کئےگئے۔ بحرین کے عوام نے جزیرہ سترہ کے مشرق میں واقع سفالہ علاقے میں بھی مظاہرہ کیا اور آل خلیفہ کے خلاف نعرے لگائے۔ بحرین کے عوام کا النمر سول نافرمانی کا پروگرام آئندہ دو دنوں کے دوران بھی جاری رہے گا۔