Feb ۱۴, ۲۰۱۶ ۱۴:۵۸ Asia/Tehran
  • عراق: صلاح الدین میں دہشت گردوں کا ایک اہم سرغنہ ہلاک ہو گیا

عراقی فضائیہ نے شمالی صوبے صلاح الدین کے مغرب میں حملہ کر کے دہشت گردوں کے کئی کمانڈروں کو ہلاک کر دیا۔

عراقی فضائیہ نے صوبہ صلاح الدین میں اسپائیکر فوجی چھاؤنی کے مغرب میں دہشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانے پر بمباری کی۔

اس بمباری میں علاقے میں داعش کا سب سے بڑا سرغنہ اور اس کے کئی اہم ساتھی ہلاک ہو گئے۔ اس درمیان صوبہ الانبار کے آپریشنل کمانڈر احمد الدیلمی نے بھی کہا ہے کہ الرمادی کے شمال میں داعش کے ٹھکانوں پر ہوائی حملے میں کم سے کم بیس دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ الرمادی کے شمال مشرق کے البو ذیاب علاقے میں دہشت گردوں کے دو ٹھکانے تباہ ہو گئے۔

ٹیگس