صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں دو فلسطینی شہید ہو گئے
صیہونی فوجیوں نے اپنی وحشیانہ کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مزید دو فلسطینی نوجوانوں کو گولی مارکر شہید کر دیا۔
فلسطین کے انفارمیشن سینٹر نے خبر دی ہے کہ صیہونی فوجیوں نے اتوار کی دو پہر غرب اردن کے شہر جنین کے گاؤں العرقہ میں دو فلسطینی نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کر دیا۔
فلسطین کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ان دونوں فلسطینی نوجوانوں کی شہادت کے بعد انتفاضہ قدس میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ایک سو ستّتر ہو گئی ہے۔
دوسری جانب صیہونی ذرائع نے خبر دی ہے کہ صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ فلسطین کے شہر بئر السبع میں ایک فلسطینی نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ صیہونی ذرائع نے یہ بیہودہ دعوی کیا ہے کہ یہ فلسطینی نوجوان اپنی گاڑی سے ایک صہیونی کو کچلنے کی کوشش کر رہا تھا۔ صیہونی فوجیوں نے بیت اللحم میں بھی پانچ فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔
واضح رہے کہ مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے مسلسل حملے اور بے حرمتی کے خلاف فلسطینیوں نے گذشتہ اکتوبر کے مہینے سے انتفاضہ قدس شروع کر رکھی ہے۔