Feb ۱۵, ۲۰۱۶ ۰۹:۵۰ Asia/Tehran
  • اتوار کے دن صیہونی فوجیوں نے تین فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
    اتوار کے دن صیہونی فوجیوں نے تین فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں دو اور فلسطینی مسلمانوں کو شہید کردیا۔

فلسطین کے انفارمیشن سنٹر کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے اتوار کی رات کو "منصور شوامرہ" اور " عمر محمد احمدعمر" نام کے دو فلسطینی جوانوں کو مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مغربی گاؤں قبیبہ میں گولی مارکر شہید کردیا- صیہونی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ یہ دو فلسطینی جوان سرد ہتھیاروں سے کاروائی انجام دینا چاہتے تھے۔ اتوار کے دن بھی صیہونی فوجیوں نے تین فلسطینیوں کو شہید کردیا-

فلسطین کے مختلف علاقوں میں اکتوبر دو ہزار پندرہ کے اوائل سے اب تک، صہیونی حکومت کی جارحانہ پالیسیوں کے خلاف فلسطینی عوام وسیع پیمانے پر احتجاج کر رہے ہیں ۔ یہ احتجاج صہیونی حکومت کے توسط سے بیت المقدس کے تشخص کو تبدیل کرنے اور مسجد الاقصی کو زمان و مکان میں تقسیم کرنے کی سازش کے خلاف کیا جارہا ہے-

فلسطین کی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق، اکتوبر دوہزار پندرہ میں تحریک انتفاضہ قدس کے آغاز کے وقت سے لے کر اب تک صیہونی فوجیوں نے ایک سو اسّی فلسطینیوں کو شہید اور متعدد دیگر کو زخمی اور گرفتار کیا ہے-

ٹیگس