Feb ۱۵, ۲۰۱۶ ۱۴:۴۱ Asia/Tehran
  • دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں کی حمایت

دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں فوج اور عوامی رضاکار فورس کی حمایت پر زور دیا ہے۔

عراقی وزیر اعظم کے دفتر نے پیر کو ایک بیان میں کہا ہے کہ عراقی وزیر اعظم اور بدر تنظیم کے سربراہ نے اپنی ملاقات میں اس بات پر زور دیا ہے کہ سیکورٹی فورس، فوج اور عوامی رضاکار فورس کے باہمی تعاون سے عراق کے سبھی علاقوں کو آزاد کرانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ بیان کے مطابق اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے عراق کی سیاسی اور سیکورٹی کی صورت حال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ موصل کو آزاد کرانے کی کارروائیوں کی تیاری کے بارے میں بھی بات چیت کی۔ اس ملاقات میں بدر تنظیم کے سربراہ ہادی العامری نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف فوج اور عوامی رضاکار فورس کی پیشقدمی بدستور جاری ہے اور داعش کے قبضے سے موصل کو آزاد کرانے کی کارروائیاں جلد ہی شروع کر دی جائیں گی۔

ٹیگس