Feb ۱۶, ۲۰۱۶ ۱۳:۱۳ Asia/Tehran
  • یمن پر سعودی جارحیت،3 بے گناہ شہری شہید

یمن پر جاری سعودی جارحیت کے دوران مزید تین بے گناہ شہری شہید ہوگئے۔

سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے منگل کی صبح شمالی یمن کے صوبے صعدہ کے علاقے غمر میں رہائشی مکانات پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم تین بے گناہ یمنی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے صعدہ علاقے قحزہ میں واقع صیفی چھاونی پر بھی حملہ کیا ہے۔

سعودی اتحاد کے حملوں کے جواب میں یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے جنوبی یمن کے صوبے لحج میں ایک کاروائی کے دوران سعودی اتحاد کے ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ ان حملوں میں سعودی اتحاد کے دو افسران ہلاک ہوگئے ہیں۔

ایک اور اطلاع کے مطابق یمنی قبائل نے سعودی جارحیت کے خلاف یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

قبائلیوں کے ایک گروہ نے دارالحکومت صنعا میں ایک اجتماع کے دوران اعلان کیا ہے کہ جارحین کو ملک سے نکالے جانے تک وہ یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کا ساتھ ساتھ دیتے رہیں گے۔گی۔

سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں نے منصورہادی کو دوبار اقتدار میں لانے کے لیے یمن پر جنگ مسلط کررکھی ہے۔

چھبیس مارچ سے جاری سعودی جارحیت میں ہزاروں بے گناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔

یمن پر جاری سعودی جارحیت کے نتیجے میں اس غریب عرب اور اسلامی ملک کی اسّی فی صد بنیادی تنصیبات تباہ ہوگئی ہیں۔

ٹیگس