Feb ۱۶, ۲۰۱۶ ۱۶:۰۱ Asia/Tehran
  • موصل کی آزادی کی کارروائیوں میں ضرور شرکت کی جائے گی: عراق کی عوامی رضاکارفورس

عراق کی عوامی رضاکارفورس نے کہا ہے کہ وہ امریکا کی مخالفت کے باوجود موصل کو آزاد کرانے کی کارروائیوں میں حصہ لے گی۔

عراق کی عوامی رضاکارفورس کے ایک کمانڈر اوس الخفاجی نےکہا ہے کہ عراق کی مسلح عوامی رضاکارفورس امریکا کے انتباہات کی پروا کئے بغیر موصل کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کی کارروائیوں میں حصہ لے گی -

انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ عوامی رضاکارفورس کا موصل شہر کو آزاد کرانے کی کارروائیوں میں اہم رول ہوگا اور اس سلسلے میں ہم امریکا کی مخالفت کو خاطر میں نہیں لائیں گے -

عراق کی عوامی رضاکارفورس کے کمانڈر اوس الخفاجی نے کہاکہ عوامی رضاکارفورس کے جوان موصل کو دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کی کارروائیوں میں فوج کا ساتھ دینے کی غرض سے شرقاط اور کیارہ شہروں کے راستے مخمور شہر کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں -

ان کا کہنا تھا کہ عراق کی عوامی رضاکارفورس عراق کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کی کمان میں ہے اور وہ موصل کو آزاد کرانے کی کارروائیوں کے تعلق سے سپریم کمانڈر کے ہی حکم کی پیروی کرے گی - واضح رہے کہ عراقی فوج کے کچھ دستے موصل کو آزاد کرانے کی کارروائیوں کا آغازکرنے کے لئے اتوار کو مخمور کی جانب روانہ ہوگئے -

ٹیگس