بحرین میں حکومت مخالف مظاہرے
بحرینی عوام نے سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لئے وسیع پیمانے پر مظاہرے کئے ہیں
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بحرینی شہریوں نے جمعے کی رات کو ملک کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کرکے سیاسی قیدیوں خاص طور پر جمعیت اسلامی وفاق ملی کے سربراہ شیخ علی سلمان کی رہائی کا مطالبہ کیا-
بحرینی مظاہرین نے آل خلیفہ حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے اس حکومت کی جابرانہ پالسیاں روکے جانے کی ضرورت پر تاکید کی-
بحرینی شہریوں نے جمعرات کی رات بھی پر امن مظاہرے کئے تھے تاہم آل خلیفہ کے کارندوں نے مظاہرین پر آنسوگیس کے شیل فائر کئے-
قابل ذکر ہے ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف سراپا احتجاج بنی ہوئی ہے۔
بحرین کے عوام فروری دوہزار گیارہ سے ملک میں جمہوریت کے قیام، ناانصافیوں اور تعصبات کے خاتمے کے لیے تحریک چلا رہے ہیں۔
بحرین کی شاہی حکومت، سعودی فوجیوں کے ساتھ مل کر ملک میں جاری عوامی تحریک کو کچلنے کی کوشش کر رہی ہے۔
بحرینی سیکورٹی فورس اور سعودی فوجیوں کے پرتشدد اقدامات کے نتیجے میں اب تک درجنوں بحرینی شہید اور سیکڑوں کی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں۔
حکومت بحرین نے ملک کے ہزاروں شہریوں کو جمہوریت کے حق میں ہونے والے مظاہروں میں حصہ لینے کے جرم میں گرفتار کرکے جیلوں میں بند کر دیا ہے۔