Feb ۲۲, ۲۰۱۶ ۱۷:۳۱ Asia/Tehran
  • شام میں فوج بھیجنے  کے موقف سے ترکی کی پسپائی

ترکی نے شام میں فوج بھیجنے کے موقف سے پسپائی اختیار کرلی ہے۔

انقرہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاؤش اوغلو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ شام میں زمینی فوج بھیجنا ترکی اور سعودی حکومت کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ شام میں زمینی فوج بھیجنے کے لئے امریکا کی قیادت میں بقول ان کے داعش مخالف اتحاد کے سبھی اراکین کے تعاون کی ضرورت ہے۔

ترکی کے وزیر خارجہ نے یہ بیان ایسی حالت میں دیا ہے کہ بریسلز میں امریکا کی قیادت میں نام نہاد داعش مخالف اتحاد کے اجلاس کے بعد ترکی اور سعودی حکومت نے شام میں زمینی فوج بھیجنے کے لئے آمادگی کا اعلان کیا تھا۔ گزشتہ ہفتے سعودی حکام نے بھی شام میں زمینی فوج بھیجنے کے بارے میں اعلان کیا تھا کہ وہ اس کے لئے امریکا کی جانب سے گرین سگنل کے منتظر ہیں ۔

ٹیگس