Feb ۲۹, ۲۰۱۶ ۱۱:۳۴ Asia/Tehran
  • بحرینی عوام نے گزشتہ رات دارالحکومت منامہ کے نواح میں مظاہرہ کر کے حکومتی پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
    بحرینی عوام نے گزشتہ رات دارالحکومت منامہ کے نواح میں مظاہرہ کر کے حکومتی پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

بحرین میں عوام نے آل خلیفہ حکومت کی نسل پرستانہ پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بحرینی عوام نے گزشتہ رات دارالحکومت منامہ کے نواح میں مظاہرہ کر کے حکومتی پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے اسی طرح سیاسی قیدیوں کے ساتھ یکجہتی کا بھی اظہار کیا۔

بحرین کی سیکورٹی فورسز نے سترہ کے علاقے میں مظاہرین پر حملہ کر کے کئی افراد کو گرفتار کر لیا۔ کہا جاتا ہے کہ اس حملے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ بحرین میں دو ہزار گیارہ سے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک جاری ہے اور بحرینی حکومت نے اس احتجاجی تحریک کو کچلنے کے لیے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور اردن کے فوجیوں کی مدد سے اب تک دسیوں افراد کو قتل اور سیکڑوں کو گرفتار کیا ہے۔

ٹیگس