افغانستان کے شہر سراب پر طالبان کا قبضہ
Mar ۰۲, ۲۰۱۶ ۱۳:۴۰ Asia/Tehran
افغان سیکورٹی فورس نے صوبہ اروزگان کے شہر سراب سے پسپائی اختیار کرلی ہے۔
صوبہ اروز گان کے شہر چارچینو سے پولیس کمشنر نے بتایا ہے کہ افغان سیکورٹی فورس کے اہلکار سراب شہر کو خالی کرکے کہیں اور چلے گئے ہیں۔ انہوں نے اس پسپائی کو فوجی حربہ قرار دیتے ہوئے دعوی کیا کہ افغانستان سیکورٹی فورس کےجوان پوری منصوبہ بندی کے ساتھ بہت جلد سراب شہر کی جانب لوٹیں گے۔
دوسری جانب طالبان نے افغانستان کی سیکورٹی فورس کے ساتھ شدید لڑائی کے بعد سراب شہر پر قبضے کا دعوی کیا ہے۔ اس سے پہلے صوبہ اروز گان کے شہر چارچینوں کے علاقے خار خوردی پر بھی طالبان نے قبضہ کرلیا تھا۔