عالمی طاقتیں نام نہاد غزہ امن کونسل میں ذاتی مفادات کے لیے اکٹھی ہوئی ہیں: سراج الحق
سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ نام نہاد غزہ امن کونسل میں فلسطین کی آزادی کا کوئی ذکر موجود نہیں، بلکہ عالمی طاقتیں ذاتی مفادات کے لیے اکٹھی ہوئی ہیں۔
سحرنیوز/پاکستان: سراج الحق نے کہا ہے کہ غزہ پونے دو ارب مسلمانوں کا مسئلہ ہے، مگر افسوس کہ مسئلہ فلسطین پر ہمارے حکمران امتِ مسلمہ کے جذبات کی صحیح ترجمانی نہ کر سکے۔
جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ امریکہ نے افغانستان اور عراق میں لاکھوں مسلمانوں کو شہید کیا، ایسے میں اگر ڈونلڈ ٹرمپ نوبل انعام کے لیے موزوں قرار پاتے ہیں تو پھر ہلاکو خان اور چنگیز خان کو بھی یہ اعزاز دیا جانا چاہیے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ادھر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سرپرست کمیٹی کے اراکین نے کراچی پریس کلب میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نام نہاد غزہ امن کونسل میں پاکستان کی شمولیت کو مسترد کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ نام نہاد غزہ امن کونسل میں نیتن یاہو جیسے قاتل کی موجودگی سے غزہ میں امن قائم نہیں کیا جاسکتا۔ ٹرمپ اور نیتن یاہو کی موجودگی میں قائم نام نہاد غزہ امن کونسل حقیقت میں بین الاقوامی فراڈ ہےاور امریکہ قابل اعتماد نہیں ہے۔