حزب اللہ کا نام دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کرنے کی مذمت
جرمنی کی وزارت خارجہ نے حزب اللہ کا نام دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کرنے پر مبنی خلیج فارس تعاون کونسل کے اقدام کی مذمت کی ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کی وزارت خارجہ کی نائب ترجمان ساسون شبلی نے حزب اللہ کا نام دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کرنے پر مبنی خلیج فارس تعاون کونسل کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ برلن کو ایسے اقدامات میں کوئی دلچسپی نہیں ہے جن سے لبنان کی کشیدہ صورتحال میں شدت پیدا ہوتی ہو۔
ساسون شبلی نے جمعے کے دن مزید کہا کہ لبنان کو اس وقت مختلف سیاسی بحرانوں کا سامنا ہے جن میں سے بعض داخلی پہلو کے حامل ہیں اور یہ اقدام اس ملک کے استحکام پر منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے۔
ساسون شبلی نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ خطے کے بحرانوں کا دائرہ لبنان تک نہیں پھیلے گا۔
واضح رہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل نے بدھ کے دن حزب اللہ کو ایک دہشت گرد گروہ قرار دیا تھا۔ سعودی عرب، عمان، بحرین، کویت، قطر اور متحدہ عرب امارات خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ہیں۔