امریکہ اور اسرائيل نے ایران پر جارحیت کی تو ہم غیر جانبدار نہیں رہیں گے: حزب اللہ لبنان
حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ اگر امریکہ اور اسرائيل نے ایران پر جارحیت کی تو ہم غیر جانبدار نہیں رہیں گے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: بیروت سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق یہاں ایران اور رہبر انقلاب اسلامی کی حمایت میں منقعدہ عظیم الشان عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی امام خامنہ ای ہمارے سپریم لیڈر ہیں اور ہم ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت کی صورت میں غیر جانبدار نہیں رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم یہاں اسلامی جمہوریہ ایران اور اس کے ہردلعزیز رہنما امام سید علی خامنہ ای سے یکجہتی کے اظہار کے لیے جمع ہوئے ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ ٹرمپ جان لیں کہ وہ صرف آيت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کو نہیں بلکہ دنیا بھر میں موجود ان کے لاکھوں پیروکاروں کو جان کی دھمکی دے رہے ہیں اور یہ کہ ایران کے خلاف جنگ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔