صیہونی فوجیوں کی بربریت، بیت المقدس میں ایک فلسطینی خاتون شہید
Mar ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۷:۴۵ Asia/Tehran
صیہونی فوجیوں نے بیت المقدس میں ایک فلسطینی خاتون کو گولی مار کرشہید کردیا ہے۔
فلسطین کے انفارمیشن سینٹر نے خبر دی ہے کہ غاصب صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں کے خلاف اپنی انسانیت سوز کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے منگل کو ایک پچاس سالہ فلسطینی خاتون فدوی احمد محمود ابوطیر کو بیت المقدس شہر میں باب العامود کے قریب گولی مارکرشہید کر دیا - صیہونی فوجیوں نے اس بار بھی بے بنیاد دعوی کیا ہے کہ یہ فلسطینی خاتون صیہونی فوجیوں پر چاقو سے حملہ کرنا چاہتی تھی-
واضح رہے کہ مسجد الاقصی پر صیہونی فوجیوں اور انتہاپسند صیہونیوں کے حملوں کے خلاف گذشتہ برس اکتوبر سے فلسطینیوں کی تحریک انتفاضہ قدس جاری ہے - جس میں اب تک دو سو کے قریب فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔