Mar ۱۵, ۲۰۱۶ ۱۸:۴۸ Asia/Tehran
  • بنگلہ دیش: تکفیری دہشت گردوں نے ایک شیعہ ڈاکٹر کو شہید کردیا

داعش کے تکفیری دہشت گردوں نے بنگلہ دیش میں ایک شیعہ ڈاکٹر کو شہید کردیا ہے ۔

بنگلہ دیش سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ داعش کے تکفیری دہشت گردوں نے ایک شیعہ مسلمان ڈاکٹر عبدالرزاق کو چاقوؤں سے حملہ کرکے شہید کردیا - پینتالیس سالہ شیعہ مسلمان ڈاکٹر عبدالرزاق سماجی اور مذہبی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے اور وہ برسوں سے کالی گنج کے جینایداہا شہر میں اسلامی تعلیمات اور مکتب اہل بیت علیھم السلام کی ترویج میں سرگرم تھے -

ڈاکٹر عبدالرزاق پر دہشت گردوں نے اس وقت حملہ کیا جب وہ اپنے مطب سے واپس گھر لوٹ رہے تھے -

دہشت گرد گروہ داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے- ڈھاکہ کی امام بارگاہ حسینی دالان اور بوگرا پر حملوں کے بعد بنگلہ دیش میں شیعہ مسلمانوں پر داعش دہشت گردوں کا یہ تیسرا حملہ ہے۔

ٹیگس