Mar ۱۷, ۲۰۱۶ ۱۱:۴۱ Asia/Tehran
  • بغداد میں دو بم دھماکے، متعدد افراد جاں بحق و زخمی

عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں کم از کم دو افراد جاں بحق اور نو دیگر زخمی ہو گئے۔

عراق کی واع خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ بم دھماکے مشرقی بغداد کے علاقے الامین اور جنوبی بغداد کے علاقے محمودیہ میں بدھ کی رات ہوئے جن میں دو افراد جاں بحق اور نو زخمی ہو گئے۔

بدھ کے روز بغداد کے مغرب میں واقع ابوغریب میں بھی ایک بم دھماکہ ہوا جس میں دو عراقی جاں بحق اور چھے دیگر زخمی ہوئے۔

دوسری جانب شمالی عراق میں واقع کرکوک کے جنوب مغرب میں داعش دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں پر عراقی فضائیہ کے حملے میں کم سے کم سینتیس دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے کرکوک میں سیکورٹی مشن کے دوران عراق کا ایک چھوٹا فوجی طیارہ فنی خرابی کی بناء پر گر کر تباہ ہو گیا۔ اس فوجی طیارے میں تین افراد سوار تھے جن کے بارے میں اب تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

ٹیگس