افغانستان میں طالبان نے ایک امریکی ہیلی کاپٹر مار گرایا
Mar ۱۸, ۲۰۱۶ ۱۱:۵۸ Asia/Tehran
طالبان کے ترجمان نے جنوبی افغانستان میں ایک امریکی فوجی ہیلی کاپٹر مار گرائے جانے کا دعوی کیا ہے-
ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے کہا کہ اس گروپ کے افراد نے جمرات کی رات کو صوبہ ہلمند کے شہر نادعلی کے نزدیک ایک امریکی فوجی ہیلی کاپٹر کو مار گرایا ہے-
یوسف احمدی نے یہ بھی دعوی کیا کہ اس حملے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے- ایک اور خبر یہ ہے کہ طالبان کے ایک اور ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا ہے کہ گروہ طالبان نے جمعرات کو شمالی افغانستان کے صوبے بغلان کے "دندہ غوری" علاقے میں بائیس دیہاتوں پر قبضہ کرلیا ہے-
انہوں نے کہا کہ جمعرات کی رات کو صوبہ خوست کے نزدیک بارودی سرنگ سے افغان سیکورٹی فورسیز کی ایک گاڑی تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگئے-