عراق: بغداد کے مضافات میں کار بم دھماکہ
Mar ۱۸, ۲۰۱۶ ۱۹:۳۳ Asia/Tehran
عراق کے دارالحکومت بغداد کے مضافات میں ایک کار بم دھماکے میں دو شہری جاں بحق ہوگئے۔
خبروں کے مطابق بغداد کے مضافاتی علاقے جبور میں ایک کار بم دھماکہ ہوا ہے جس میں دو شہری جاں بحق اور پانچ زخمی ہوئے ہیں -
اس درمیان عراق کی مشترکہ آپریشنل کمان نے خبردی ہے کہ صوبہ الانبار کے شہر ہیت کے قریب داعش کے ٹھکانوں پر عراقی فضائیہ کے حملے میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں -
اس فضائی کارروائی میں ہیت میں وہ عمارت بھی پوری طرح منہدم ہوگئی جس میں داعش کے سرغنے روپوش تھے -
عراقی فضائیہ کے طیاروں نے کرکوک کے قریب الحویجہ شہر میں بھی داعش کے خفیہ ٹھکانے کو تباہ کردیا ہے اس حملے میں بھی داعش کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے -