Mar ۱۸, ۲۰۱۶ ۱۹:۵۶ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں ایک فلسطینی شہید

غاصب صیہونی فوجیوں نے ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کردیا ہے۔

الاقصی ٹی وی کے مطابق صیہونی فوجیوں نے مذکورہ فلسطینی نوجوان کو مغربی کنارے کے شہر بیت اللحم کے علاقےگوش عتصیون میں گولیاں مار دیں جس سے وہ موقع پر ہی شہید ہوگیا۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا ہے کہ شہید ہونے والا فلسطینی نوجوان چاقو کے ذریعے صیہونی آباد کاروں پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔

مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اکتوبر دوہزار پندرہ سے جاری تحریک انتفاضہ قدس کے آغاز سے اب تک دوسو سے زیادہ فلسطینی شہری شہید ہوچکے ہیں۔

ٹیگس