Mar ۱۹, ۲۰۱۶ ۰۶:۴۶ Asia/Tehran
  • بیت لحم میں ایک فلسطینی شہید ہوگیا

جمعے کے روز غزہ اور غرب اردن میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپ میں ایک فلسطینی شہید اور بارہ دیگر فلسطینی زخمی ہوگئے

العالم کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی جوان کو جنوبی بیت لحم میں گولی مار کر شہید کردیا-

فلسطین کی وزارت صحت نے بھی ایک بیان جاری کرکے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ اکیس سالہ جوان جس کا نام احمد ابو فنونہ تھا اور الخلیل کا رہنے والا تھا، اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں بیت لحم میں شہید ہوگیا-

اسی طرح فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے کہا ہے کہ بارہ فلسطینی غرب اردن اور غزہ میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی بھی ہوئے ہیں-

ٹیگس