Mar ۲۸, ۲۰۱۶ ۱۲:۴۲ Asia/Tehran
  • جہاد اسلامی فلسطین کے ایک کمانڈر کی شہادت

غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے نتیجے میں جہاد اسلامی فلسطین کا ایک کمانڈر شہید ہو گیا۔

جہاد اسلامی فلسطین کے قریبی ذرائع کے حوالے سے فلسطینی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق جہاد اسلامی فلسطین کا سینتالیس سالہ کمانڈر ابو محمد صیہونی فوج کے حملے میں زخمی ہو گیا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے پیر کے روز شہید ہو گیا۔

جہاد اسلامی فلسطین کے انفارمیشن دفتر کے انچارج داؤد شہاب نے ایک بیان میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ فلسطینی قوم، صیہونی حکومت اور صیہونی فوج کی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھی ہے، تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ فلسطینی قوم دہشت گردی، قتل و جارحیت اور دربدری کے مقابلے میں بیت المقدس، غزہ اور دریائے اردن کے مغربی کنارے کے تمام علاقوں میں اپنا دفاع کر رہی ہے۔

ٹیگس