جنوب مشرقی افغانستان میں بم دھماکہ، دو اسکولی بچے جاں بحق
Mar ۳۱, ۲۰۱۶ ۰۷:۳۰ Asia/Tehran
جنوب مشرقی افغانستان میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں متعدد افراد جاں بحق ہو گئے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے زابل کے صدر مقام قلات میں اسکولی بچوں کی حامل ایک گاڑی کے راستے میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم از کم دو بچّے جاں بحق ہو گئے۔ سڑک کے کنارے نصب بم کا یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب اسکولی بچوں کی گاڑی وہاں سے گذر رہی تھی۔ اس بم دھماکے میں گاڑی کا ڈرائیور شدید طور پر زخمی ہو گیا جسے قندھار کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ابھی تک کسی نے اس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان کی حکومت اپنے ملک کے مختلف علاقوں میں اس قسم کے ہونے والے بم دھماکوں کا ذمہ دار طالبان گروہ کو قرار دیتی رہی ہے اور اس گروہ نے بھی اب تک اس دھماکے میں ملوث ہونے کی تردید نہیں کی ہے۔