بغداد میں بم دھماکہ
Apr ۰۲, ۲۰۱۶ ۱۵:۴۵ Asia/Tehran
بغداد میں ایک دھماکے میں چالیس افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی خبر ہے۔
عراق کی السومریہ نیوز نے رپورٹ دی ہے کہ سنیچر کو شمالی بغداد کے علاقے المشاہدہ میں عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ایک کارواں کے راستے میں بم کا ایک دھماکہ ہوا جس میں چالیس افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔
داعش نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
اسی طرح بغداد کے مغرب میں واقع العامریہ نامی علاقے میں بھی ایک دھماکے میں کم سے کم ایک فرد کے جاں بحق اور پانچ افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔