افغان جرگے میں دھماکہ، دو جاں بحق، دس زخمی
Apr ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۸:۲۳ Asia/Tehran
افغانستان کے صوبے ننگرہار کے شہر شیوہ میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم سے دو افراد جاں بحق اور دس دیگر زخمی ہو گئے۔
ننگرہار کے گورنر ہاؤس کے ترجمان عطاءاللہ خوگیانی نے کہا ہے کہ یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب قبائلی تنازعہ کو حل کرنے کی غرض سے عمائدین کا ایک جرگہ ہو رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے سب ہی لوگ عام شہری ہیں۔
ننگرہار کے گورنر ہاؤس کے ترجمان کے مطابق یہ بم قبائلی جرگے کے مقام پر پہلے سے نصب کیا گیا تھا۔
تاحال کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم افغان پولیس، طالبان کو ایسے حملوں کا ذمہ دار قرار دیتی رہی ہے۔