Apr ۰۵, ۲۰۱۶ ۱۰:۴۵ Asia/Tehran
  • شام کو گزشتہ پانچ سال سے مختلف دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے۔
    شام کو گزشتہ پانچ سال سے مختلف دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے۔

داعش کے دہشت گردوں نے ایک بار پھر شام کے صوبے دیر الزور میں کیمیاوی ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔

روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروہ داعش نے منگل کی صبح شام کے صوبے دیر الزور کے جنوب میں واقع شامی فضائیہ کے ایک اڈے پر مسٹرڈ گیس سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں کئی افراد اس کا شکار ہو کر زخمی ہو گئے۔ کہا جاتا ہے کہ داعش نے یہ حملہ دیرالزور شہر کے جنوب میں واقع ہوائی اڈے پر قبضہ کرنے کے لیے کیا ہے۔

صوبہ دیر الزور شام میں ایک اسٹریٹیجک علاقہ ہے کہ  شام کے شمال مشرقی صوبے رقہ کو، یہ علاقہ داعش کا اصلی گڑھ ہے، عراق میں اس گروہ کے دہشت گردوں کے ساتھ ملاتا ہے۔ گزشتہ چند ماہ کے دوران شامی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی کامیابیوں کی وجہ سے داعش نے شام میں اپنی دہشت گردانہ کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ شام کو گزشتہ پانچ سال سے مختلف دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے۔

ٹیگس